ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بینکوں کے نئے اوقات کار کیا ہونگے؟ نوٹیفکیشن جاری

بینکوں کے نئے اوقات کار کیا ہونگے؟ نوٹیفکیشن جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  بینکوں، مالیاتی اداروں کےاوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری، اسٹیٹ بینک نے بینکوں کے اوقات کار جاری کردیئے تمام بینکس اور مالیاتی ادارے پیر سے جمعرات صبح 10سے سہہ پہر 4:30 تک کھلیں گے،  1:30 بجے سے 2بجے تک نماز اور کھانے کا وقفہ ہوگا،  جمعہ کے روز بینکوں اور مالیاتی اداروں کے اوقات کار صبح  10سے 1بجے تک ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق  اسٹیٹ بینک نے بینکوں کے اوقات کار جاری کردیئے  ہیں، تمام بینکس اور مالیاتی ادارے پیر سے جمعرات صبح 10سے سہہ پہر 4:30 تک کھلیں گے،  1:30 بجے سے 2بجے تک نماز اور کھانے کا وقفہ ہوگا،  جمعہ کے روز بینکوں اور مالیاتی اداروں کے اوقات کار صبح  10سے 1بجے تک ہوں گے۔ مختلف  بینکوں کی   تمام برانچیں کھول دی گئی ہیں اور  بینکوں میں  صارفین کومکمل سہولیات فراہم کی جائیں گی، ماہ رمضان کےبعد  بینکوں کے اوقات کارصبح  10بجےسے 4بجے تک رکھنے کا کہا گیا تھا۔

 یاد رہے کہ   اسٹیٹ بنک آف پاکستان کی جانب سے بنکوں اور مالیاتی اداروں کے لئے عید الفطر  کی پانچ چھٹیوں کا اعلان کیا تھا، تاہم مرکزی بنک نے عید الفطر کے موقع پر طویل تعطیلات کے دوران عوام کے لیے محدود بینکاری خدمات کی پوری طرح دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے 27 مئی کو بنکوں کو مختصر سٹاف کے ساتھ مخصوص برانچیں کھولنے کے احکامات جاری کئے تھے۔

اسٹیٹ بنک کے ترجمان کا کہنا تھا کہ بینک، مائیکرو فنانس بینک اپنی صوابدید پر پاکستان بھر میں مختلف کاروباری مراکز،تجارتی مقامات وغیرہ پر بدھ 27 مئی 2020ء کو اپنی منتخب برانچیں کھول سکتے ہیں۔

 یاد رہے کہ کورونا وائرس کے باعث ہونے والے لاک ڈاؤن کی وجہ سے تمام  بینکوں کے اوقات کار  تبدیل کر دیئے گئے تھے،  پیر تا جمعرات بینک  صبح 10 بجے سے 1:30 بجے تک بغیر کسی وقفہ کے کھلے رہتے تھے اور  جمعہ کے روز 10 سے 1 بجے تک  بینکوں کو  کھولنے کی اجازت دی گئی تھی۔

 

 

Shazia Bashir

Content Writer