علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے ٹیوٹرز کیلئے بری خبر

28 May, 2019 | 09:18 PM

Arslan Sheikh

( اکمل سومرو ) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا تمام ٹیوٹرز فارغ کرنے کا فیصلہ، پہلے سے رجسٹرڈ 40 ہزار ٹیوٹرز کی رجسٹریشن منسوخ کر کے از سر نو رجسٹریشن کی جائے گی۔

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے مڈل سے لے کر ایم اے تک کی جماعتوں کے طلبا کی تدریس کیلئے ٹیوٹرز کی از سر نو بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اوپن یونیورسٹی نے اپنے 40 ہزار ٹیوٹرز فارغ کر دئیے ہیں، ان کی جگہ دوبارہ سے نئے ٹیوٹرز بھرتی ہونگے جس کے لیے یونیورسٹی نے ای سسٹم لانچ کر دیا ہے۔

یونیورسٹی کے ای سسٹم کے تحت کم از کم ایم اے تعلیم یافتہ افراد رجسٹریشن کرا سکتے ہیں، ای سسٹم کے پہلے فیز میں 40 ہزار ٹیوٹرز کی آن لائن رجسٹریشن ہوگی جس کیلئے یونیورسٹی نے ایک ہزار روپے فیس مقرر کی ہے۔ یونیورسٹی حکام کا کہنا ہے کہ ٹیوٹرز کیلئے ایم فل اور پی ایچ ڈی یافتہ افراد کو ترجیح دی جائے گی۔

اوپن یونیورسٹی کے تحت 14 لاکھ سے زائد طلبا وطالبات فاصلاتی نظام تعلیم کے تحت رجسٹرڈ ہیں جن کیلئے ٹیوٹرز کی رجسٹریشن کی جارہی ہے۔ یونیورسٹی حکام کے مطابق معیار تعلیم کو بڑھانے کیلئے اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد کو بطور ٹیوٹر بھرتی کیا جائے گا تاکہ انھیں روزگار بھی میسر آسکے، ٹیوٹر کیلئے اُمیدوار یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر اپنے کوائف درج کرکے رجسٹریشن کراسکتے ہیں۔

مزیدخبریں