چودھری پرویزالہیٰ چیئرمین نیب کی حمایت کیلئے میدان میں آگئے

28 May, 2019 | 05:35 PM

Arslan Sheikh

( علی اکبر ) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالہیٰ نے کہا ہے کہ منصوبہ کے تحت نیب اور اس کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال کے خلاف مہم چلانے والے دراصل ایک ممتاز قومی ادارے اور پاکستان سے دشمنی کر رہے ہیں لیکن اپنے مذموم مقاصد میں ناکامی ان کا مقدر ہے۔

سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالہیٰ نے کہا ہے کہ منصوبہ کے تحت نیب اور اس کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال کے خلاف مہم چلانے والے دراصل ایک ممتاز قومی ادارے اور پاکستان سے دشمنی کر رہے ہیں لیکن اپنے مذموم مقاصد میں ناکامی ان کا مقدر ہے۔

چودھری پرویزالہیٰ نے کہا کہ جسٹس (ر) جاوید اقبال نیب کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں کیونکہ قومی اداروں کا استحکام پاکستان کا استحکام ہے لیکن قومی اداروں کا وقار پامال کرنے کیلئے مختلف ہتھکنڈے استعمال کر کے انہیں کمزور کرنے والے وطن دشمنوں کو ہمیشہ منہ کی کھانا پڑی اور جسٹس (ر) جاوید اقبال کو نشانہ بنانے والے اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل نہیں کر سکیں گے، انہیں اپنے کیے کا حساب دینا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین نیب بااصول، ایماندار و باوقار اور مضبوط شخصیت کے حامل ہیں ان کے خلاف مہم چلانے والے اس غلط فہمی میں نہ رہیں کہ وہ چلے جائیں گے اور انہیں کوئی ریلیف مل سکے گا۔

نان ایشو کو ایشو بنانے اور اس کے بعد دیگر غیراخلاقی ہتھکنڈے استعمال کرنے والوں کو پتہ ہونا چاہئے کہ ماضی میں ملک کو درپیش قومی بحرانوں میں ملنے والی ذمہ داریوں کی ادائیگی میں مثالی عزم و ہمت، ذہانت اور سمجھ بوجھ کا مظاہرہ کرنے والے جسٹس (ر) جاوید اقبال ایسے اوچھے حربوں سے پسپا ہونے والے نہیں ہیں۔

مزیدخبریں