ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یوم تکبیر قوم کی سربلندی کا دن، پاکستان کو ایٹمی تاقت بنے21 سال مکمل

یوم تکبیر قوم کی سربلندی کا دن، پاکستان کو ایٹمی تاقت بنے21 سال مکمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: یوم تکبیر پاکستان کی تاریخ کا ایک اہم دن ہے، بھارت کی جانب سے ایٹمی دھماکوں کے جواب میں 28 مئی 1998 کوپاکستان نے پانچ کامیاب ایٹمی دھماکےکیے۔

 28مئی یوم تکبیر، پاکستانی تاریخ اورملکی سلامتی کیلئےاہم دن، 1998 میں ایٹمی دھماکوں کے بعد پاکستان نے مسلم دنیا کی پہلی اور دنیا کی ساتویں ایٹمی طاقت بننے کا اعزاز حاصل کیا۔ اس وقت کے وزیر اعظم نواز شریف نے بین الاقوامی دباؤ کو مسترد کیااور 28 مئی کو چاغی میں 5 دھماکے کر کے بھارتی دھمکیوں کو خاموش کردیا۔

 مسلم لیگ ن کی سیکریٹری اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ نوازشریف کو پاکستان ایٹمی طاقت بنانے کی سزا دی جارہی ہے۔ یوم تکبیر پرملک کا ہر شہری اس عزم کا اعادہ کرتا ہے کہ وہ ایٹمی پروگرام کی حفاظت اور ترقی کیلئے ہر ممکن قربانی دینے کو تیار ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer