یوم تکبیر، نواز شریف کا جیل سے قوم کے نام اہم پیغام

28 May, 2019 | 12:15 PM

Sughra Afzal

(عمر اسلم) سابق وزیراعظم نواز شریف نے یوم تکبیر کے موقع پر قوم کے نام جیل سے جاری کیے گئے پیغام میں کہا ہے کہ 28 مئی پاکستانی تاریخ کا ایک ناقابلِ فراموش دن ہے، اس دن ملک کا دفاع ناقابل تسخیر بنا دیا گیا جب پاکستان ایک ایٹمی قوت کے طور پر دنیا کے نقشے پر نمودار ہوا۔

ترجمان مسلم لیگ (ن ) مریم اورنگزیب کی جانب سے جاری کردہ سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کے یوم تکبیر کے حوالے سے پیغام میں میاں نواز شریف کا کہنا ہےکہ 28 مئی پاکستانی قوم کے نہ جھکنے کے اعلان کا دن ہے۔

نوازشریف کا کہنا ہے کہ قوم کا سر فخر سے بلند رکھنے کی پاداش میں جلا وطنی اور قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں، ایٹمی دھماکوں کے بعد ہماری گذشتہ حکومت میں پاکستان کو معاشی طور پر مستحکم کرکے سی پیک کی شکل میں معاشی دھماکہ کیا تو عالمی سازشوں نے ایک دفعہ پھر سر اٹھا لیا، جس کے نتیجے میں آج مجھے اپنی سانسوں کا بھی حساب دینا پڑ رہا ہے ؟ جیل کی اس کال کوٹری سے میں اپنے ہم وطنوں کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ آپ کے آئینی حقوق، عوام کی بالادستی ، ووٹ کی عزت، پاکستان کی سالمیت اور پاکستان کی خود مختاری پر نہ پہلے کوئی سمجھوتہ کیا ہے اور نہ اب کروں گا۔

مزیدخبریں