مریم نواز نےٹویٹر اکاؤنٹ پر نواز شریف کی تصویر لگادی

28 May, 2019 | 11:15 AM

Sughra Afzal

(عمر اسلم) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے یوم تکبیر کے حوالے سے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ کی تصویر تبدیل کرتے ہوئے میاں نوازشریف کی تصویر لگادی، ٹویٹ کرتے ہوئے میاں نواز شریف کی جیل میں نیب کے افسران کی جانب سے تفتیش پر تنقید بھی کی۔

سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی بیٹی مریم نواز نے کوٹ لکھپت جیل میں نیب کے افسران کی جانب سے تفتیش پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بحیثیت وزیر اعظم بلٹ پروف گاڑیوں کے استعمال پر نوازشریف سے ڈھائی گھنٹے تفتیس کی گئی جبکہ خیبرپختونخوا حکومت کا حصہ نہ ہونے کے باوجود حکومت کے ہیلی کاپٹر کا بےدریغ استعمال کرنے والا جعلی وزیر  اعظم قانون سے بالاتر ہے؟

مریم نواز کا کہنا ہے کہ اب صرف نواز شریف کے خلاف اس کرسی پر بیٹھنے کا کیس باقی رہ گیا ہے جو کرسی ان کو ووٹ نے دلائی تھی۔

مزیدخبریں