علی رامے:پنجاب حکومت لاہور اور صوبے بھر میں مریضوں کی سہولیات کے لیے دوسو نئی ایمبولینسز سروسز کا جلد آغاز کرے گی۔ ایمبولینسز کی خریداری کے لیے چار فرموں کے نام شارٹ لسٹ کر لیے گئے۔
محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کی جانب سے لاہور اور پنجاب بھر میں مریضوں کو ایمبولینس کی مفت سروس فراہم کرنے کے لیے نئی ایمبولینسز خریدی جا رہی ہیں۔ محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری کے حکام کے مطابق چار فرموں کی جانب سے ایمبولینسز کی خریداری کے مختلف نرخ دیئے گئے ہیں۔ یو اے ای کی ایم ایس نیفکو نامی کمپنی نے ایک ارب چون کروڑ، ایم ایس ٹیوٹا راوی کی جانب سے ایک ارب دو کروڑ ستر کی بڈ دی گئی ہے۔
کیٹیگری سی میں ایمایس احمد میڈکس کی جانب سے فی ایمبولینس کے لیے سولہ لاکھ روپے جبکہ دو سو ایمبولینسز کے لیے بتیس کروڑ سترہ لاکھ روپے کی بڈ دی گئی ہے۔ جبکہ محکمہ پرائمری اینڈسکینڈری کی جانب سے ایم یونی ٹیک کارپوریشن، ایم ایس میڈلینڈ پاکستان کی جانب سےدیئے گئے نرخ شئیر نہیں کیے۔