سیف سٹی پروجیکٹ کا ترمیمی منصوبہ، آپریشنل کرنے کی منظوری نہ مل سکی

28 May, 2018 | 08:20 PM

عطاءسبحانی
Read more!

علی رامے:سیف سٹی پراجیکٹ کے ترمیمی منصوبے کو مخصوص علاقوں میں آپریشنل کرنے کی منظوری نہ مل سکی۔ اجلاس میں لاہور کے گریثرن علاقوں میں کیمروں کی تنصیب پر تبادلہ خیال گیا گیا۔

سیف سٹی پراجیکٹ کے ترمیمی منصوبے پر گزشتہ روز صوبائی محکمہ ترقیاتی بورڈ میں اجلاس ہوا جس میں پی اینڈ ڈی بورڈ کے ممبران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ترامیم، ڈیٹا سیکورٹی قصور میں پراجیکٹ پر عملدرآمد سمیت لاہور کے گریثرن علاقوں میں کیمروں کی تنصیب پر تبادلہ خیال گیا گیا۔ دستاویزات کے مطابق پنجاب سیف سٹی پراجیکٹ کا دو بار ترمیم کرنے کے بعد دورانیہ اکتیس مارچ کو ختم ہو چکا ہے۔

اس خبر کو ضرور پڑھیں:پنجاب کابینہ نے قصور شہر میں سیف سٹی پراجیکٹ کی منظوری دے دی

حکام کا کہنا ہے کہ پنجاب پولیس کمانڈ اینڈ کنٹرول پراجیکٹ میں دو دفعہ ترمیم کی جا چکی ہیں۔ پراجیکٹ دوہزار سولہ میں تیرہ ارب اکیاسی کروڑ کیساتھ منظور کیا گیا تھا۔ اور دوہزار سترہ میں ترمیم کے ساتھ چودہ ارب باون کروڑستتر لاکھ روپے میں منظور ہوا تھا۔

مزیدخبریں