دہشت گردوں سے نمٹنے کیلئے جدیدترین ٹیکنالوجی استعمال کرنے کا فیصلہ

28 May, 2018 | 06:39 PM

عطاءسبحانی
Read more!

علی ساہی:پولیس اب دہشت گردوں خطرناک ڈاکوں اور کچے کے آپریشنز کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی استعمال کرے گی۔ جہاں پولیس کا پہنچنا مشکل ہو گا وہاں ڈرون کے ذریعے آنسو گیس اور گرنیڈ کا استعمال کیا جائے گا۔

دہشت گردوں اور کچہ کے علاقہ میں خطرناک ڈاکوؤں کا مقابلہ کرنے کے لیے اب ڈرون ٹیکنالوجی استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ڈرون کے ذریعے آنسو گیس شیل اور چھوٹے گرنیڈ دشمن پر پھینکے جائیں گے۔ اسی حوالے سے ایلیٹ ٹریننگ سنٹر میں آئی جی پنجاب کوبھی آنسو گیس شیل، چھوٹے گرنیڈ چلانے کاعملی مظاہرہ دکھایا جاچکا ہے۔ جدید ڈرون ٹیکنالوجی کے استعمال سے خطرناک ڈاکوؤں سے مقابلے میں آسانی ہوگی اور ان کے خلاف موثرکاروائی کرنے میں مدد ملے گی۔

ابتدائی طور پر2 ڈرون کیمرے آرپی او ڈیرہ غازی خان کو کچہ میں آپریشن کے لیے دے دیے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ایک وقت میں ڈرون سے8سے10کلوبارودی مواد اور آنسو گیس شیل کیمروں کی مدد سے پھینکے جاسکتے ہیں۔

مزیدخبریں