ایٹمی دھماکے روکنے کیلئے 5 ارب ڈالر کی پیشکش ہوئی تھی: نواز شریف

28 May, 2018 | 05:16 PM

رانا جبران

 سٹی 42 نیوز: لاہور الحمرا میں یوم تکبیر سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا  کہ آج پاکستان  کے ایٹمی طاقت بننے کی 20ویں سالگرہ ہے، جس پرپوری  قوم کو مبارک ہو۔ پاکستان  کو  ایٹمی قوت بنانے  کی بنیاد  ایک منتخب وزیراعظم نے رکھی۔ ایٹمی دھماکے بھی ایک منتخب وزیراعظم نے کیے۔

سٹی 42 نیوز ذرائع کے مطابق پاکستان یوم تکبیر کی 20 ویں سالگرہ پر نواز شریف کا الحمرا ہال میں تقریب سے خطاب، انکا کہنا ہے کہ آج عدالت میں 75ویں پیشی تھی۔ مریم نواز آج عدالت میں تین سے چار گھنٹے کھڑی رہیں۔ میں نے آج تک کسی سے میڈل نہیں مانگا۔اس سے پہلے بھی مریم اور میں کئی کئی گھنٹے کٹہرے میں کھڑے رہے. 

سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ امریکی صدر کلنٹن نے مجھے کہا آپ ایٹمی دھماکے نہ کریں۔ میں کرپٹ ہوتا اور محب وطن نہ ہوتا تو  کہتا لاؤ 5 ارب ڈالر دو۔ محب وطن نہ ہوتا تو 5 ارب ڈالر سے کچھ  جیب میں ڈال لیتا۔ برطانوی وزیراعظم اور دیگر عالمی رہنماؤں نے بھی کہا ایٹمی دھماکے نہ کریں۔ امریکی صدر کلنٹن نے مجھے 5 ارب ڈالر  کی پیشکش کی تھی ۔ 

یہ خبر بھی پڑھیں:  لیگی کارکن کی مریم سے ملنے کی کوشش، گارڈز نے چھترول کردی

بھارت کا ذکر کرتے ہوئے انکا  کہنا تھا کہ بھارت کو کہاپاکستان اتنا ہی طاقت ور ہے جتنے تم طاقت ور ہو۔ میں نےسوچا بھارت نےایٹمی دھماکے کیے ہیں ، تو جواب دینا ہمارا حق  بنتاہے۔ ایٹمی دھماکوں کے  8 ماہ بعد  بھارتی وزیراعظم واجپائی خود چل کے پاکستان آئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم ایٹمی قوت نہ بنتے  تو  کیا بھارت کا وزیراعظم بس پر بیٹھ کر  پاکستان آتا؟ پاکستان ایسی ایٹمی قوت بن چکا  کہ کوئی اسے میلی آنکھ  سے نہیں دیکھ سکتا۔ 

نواز شریف نے کہا کہ کمیٹی  میں آوازیں اٹھ  رہی تھیں کہ  پاکستان پر  پابندیاں لگ جائیں گی۔ یہ کام کسی ڈکٹیٹری آ مرنےنہیں کیا منتخب وزیراعظم نےکیا۔ میں نے مشاہد حسین سے بات کی تو انہوں نے کہا کڑاکے کردیو۔ منتخب وزیراعظم فیصلہ کررہا تھاتو کمیٹی میں بہت لوگ متفق نہیں تھے ۔ 

جس وقت کام مکمل کیا اس کے اگلےگھنٹے بٹن دبایا اور پاکستان ایٹمی قوت بن گیا۔ 

یہ خبر بھی لازمی پڑھیں: ن لیگی حکومت جاتے جاتے پنجاب اسمبلی کو بھی غریب کرگئی

انہوں نے کہا کہ پاکستان  کو  ایٹمی قوت بنانے  کی بنیاد  ایک منتخب وزیراعظم نے رکھی۔ ایٹمی دھماکے بھی ایک منتخب وزیراعظم نے کیے۔  مشرف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہوں  کہا کہ مشرف کی طرح نوازشریف ایک فون کال پر جھک نہیں گیا۔ ہم اقتصادی قوت بننے جا رہے تھے۔ 

 سندھ حکومت پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی میں بجلی ابھی بھی نہیں ملتی ۔ کراچی کے لوگو! اس حکومت سےتعلق توڑ لو جومسائل حل نہیں کرتی۔  نواز شریف ، ن لیگ کیساتھ  کیا سلوک کیا جارہاہے، دوسرے آنکھوں کے تارےبن گئے ہیں ۔ 

 یہ بھی دیکھیں: 

مزیدخبریں