لیگی کارکن کی مریم سے ملنے کی کوشش، گارڈز نے چھترول کردی

28 May, 2018 | 05:01 PM

رانا جبران
Read more!

 عمراسلم: مسلم لیگ ن کی یوم تکبیر کے حوالے سے تقریب بد نظمی کا شکار، ایک شخص نے پہلے نوازشریف سے ہاتھ ملانے کی کوشش کی،  نوازشریف  کی سکیورٹی پر مامور اہلکاروں نے مشکوک شخص کو پکڑ کر پٹائی کردی۔

 سٹی 42 نیوزذرائع کے مطابق الحمرا ہال میں یوم تکبیر کی تقریب اور ن لیگی کارکنان آپے سے باہر، کارکنوں نے سکیورٹی اہلکاروں کو بھی نہ بخشا، اہلکاروں سے لڑ پڑے۔

یوم تکبیر کی تقریب میں بدنظمی، ایک شخص نے پہلے نوازشریف سے ہاتھ ملانے کی کوشش کی۔ نوازشریف  کی سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں نے مشکوک شخص کو پکڑ کر پٹائی کردی۔ کارکن کی پٹائی دیکھ کر مریم نواز بھی حیران ہوگئی۔ 

 دوسری جانب یوم تکبیر کےحوالےسے ہونے والی تقریب میں لیگی کارکنان آپس میں بھی الجھتے رہے۔ مسلم لیگ ن کی یوم تکبیر کے حوالےسے تقریب بھی  کارکنان کی  تلخ کلامی اور لڑائی جھگڑوں  کی نذر ہو گئی۔

مزیدخبریں