شاہد ندیم: لیسکو نے ایس ڈی اوز کے لئےایک سو اڑتالیس سنگل کیبل گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کر لیا، بورڈ آف ڈائریکٹرز کی منظوری کے بعد مینوفیکچرر کو گاڑیوں کی خریداری کی رقم ادا کر دی گئی۔
لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی جانب سے سب ڈویژنل دفاتر کے لئے سنگل کیبن ڈالے خریدنے کا فیصلہ کیا گیا ، کمپنی نے کیس بورڈ آف ڈائریکٹرز کو ارسال کیا تھا جس کی منظوری دی جا چکی ہے، لیسکو نے ابتدائی طور پر پچھتر گاڑیوں کی خریداری کی رقم ادا کر دی ہے۔ مذکورہ گاڑیاں رواں سال کے اختتام پر لیسکو کو فراہم کر دی جائیں گی جبکہ دیگر تہتر کا کیس منظور ہو چکا ہےلیکن کمپنی نے مینوفیکچرر کو بھی ادائیگی نہیں کی۔
ذرائع نے بتایا کہ جلد گاڑیوں کی خریداری کے لئے رقم ادا کر دی جائیگی گی جس کے بعد سنگل کیبن ڈالے ایس ڈی اوز کے حوالے کر دیئے جائیں گے۔