کینگرو فیملی سے تعلق رکھنے والے "والبی" چڑیا گھر میں نئے مہمان

28 May, 2018 | 02:10 PM

وقار نیازی

فضہ نور: لاہور چڑیا گھر کے ویران پنجرے ہونے لگے آباد،گنیکو  اور لاما کے بعد والبی  چڑیا گھر کے مکین بن گئے۔ 
کینگرو فیملی سے تعلق رکھنے والے والبی عام طور پر آسٹریلیا میں پائے جاتے ہیں لیکن اب بچے اور بڑے سب انہیں لاہور زو میں بھی دیکھ سکیں گے کیونکہ لاہور چڑیا گھر میں چھ نئے والبی  ہالینڈ سے منگوالیے گئے ہیں۔
لاہور چڑیا گھر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جانوروں کی تعداد بڑھانے اور جوڑے مکمل کرنے کے لئے آٹھ کروڑ روپے کے فنڈز مختص کئے گئے تھے۔اب آٹھ مختلف اقسام کے نئے جانور لاہور چڑیا گھر کی رونق بڑھائیں گے۔
لاہور چڑیا گھر انتظامیہ کے مطابق وسط جون تک لاہورچڑیاگھر کیلئے ایک نر دریائی گھوڑا، بنگال ٹائیگرکاجوڑا اور 3زرافے بھی درآمد کرلیے جائینگے ۔
 

مزیدخبریں