عابد چودھری : ٹاؤن شپ کے علاقے میں9سالہ بچے ابراہیم کے قتل کا معمہ حل،سگا چچا قاتل نکلا۔
انچارج انویسٹی گیشن تھانہ ٹاؤن شپ کی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کر کے ملزم نایاب گرفتار کر لیا،ملزم نے سگے بھتیجے کو بدفعلی کے بعد رسی کا پھندا ڈال کر بے دردی سےقتل کر دیا تھا۔
ملزم جرم چھپانے کیلئے بچے کی لاش ملنے سے تدفین تک گھر والوں کےساتھ ساتھ رہا۔
ملزم کو جدید ٹیکنالوجی سمیت پیشہ ورانہ صلاحیت کو بروئے کار لاتے ہوئے گرفتارکیاگیا۔