نیویارک میں عورتوں پر راہ چلتے جسمانی حملے، خواتین نے اپنے تحفظ کی تحریک چلا دی

28 Mar, 2024 | 11:59 PM

This browser does not support the video element.

واشنگٹن :انسانی حقوق کے  علمبردار ہونے کے  دعویدار امریکہ کی ترقی یافتہ ترین شہر  نیویارک میں خواتین بے وجہ جسمانی تشدد کر کے بھاگ جانے والے مروں سے بری طرح پریشان ہیں، شہر کی پولیس اور انتظامیہ خواتین کو سڑکوں اور گلیوں میں تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہو گئی۔ سوشل پلیٹ فارم کے مالک ایلون مسک نیویارکر خواتین کے تحفظ کے لئے آواز اٹھانے کے لئے آگے آگئے۔ 
نیویارک کی ورکنگ خواتین نے اپنی گواہیوں میں بتایا ہے کہ ان پر راہ چلتے بلا جواز، بلا اشتعال جسمانی حملے کئے گئے۔ کئی خواتین نے بتایا کہ کسی مرد نے انہیں چہرے پر یا سر پر مکہ مارا اور فرار ہو گیا۔  نیویارک کے مصروف ترین ٹائم سکوائر پر بھی خواتین پر جسمانی تشدد کے واقعات سامنے آئے ہیں۔ 

یہ حملے دن دیہاڑے کئے گئے۔  راہ چلتی خواتین پرحملےکرنے  ، چہرے پرگھونسے مارنے اور تشدد کا نشانہ بنانے کے واقعات سے متاثرہ نیویارکر خواتین نے آخر سوشل میڈیا پر  اپنی  کہانیاں شئیر کرنا شروع کر دیا۔  ان خواتین کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کے لئے ایکس کے مالک ایلون مسک نے بھی ان کی شکایات کی ایک ویڈیو  ری پوسٹ کی۔ ایلون مسک نے متاثرہ خواتین کی ویڈیو ری ٹویٹ کرکے اس کے کیپشن میں نیویارک کے گورنر سے مطالبہ کیا کہ وہ شرپسندعناصر کے خلاف فوری ایکشن لیں۔

مزیدخبریں