سٹی42: سٹیٹ بینک آف پاکستان نے سرکاری وصولیوں کیلئے ہفتے اور اتوار کو چھٹی کے روز بینکوں کی مخصوص برانچوں کو آپریشن جاری رکھنے کی ہدایت کر دی۔
سرکاری وصولیوں ، ڈیوٹیوں اور ٹیکسوں کی وصولی کیلئے ملک بھر میں بینکوں کی مخصوص برانچیں کھلی رہیں گی۔ ٹیکس دہندگان کو سرکاری ڈیوٹیوں اور ٹیکسوں کی بروقت ادائیگی میں سہولت فراہم کرنےکیلئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔
ہفتے اور اتوار کے روز تمام مخصوص برانچیں اے ڈی سی اور او ٹی سی کے ذریعے ٹیکسوں کی وصولی کریں گی۔ 30مارچ بروز ہفتہ اور 31مارچ بروز اتوار توسیع شدہ بینکاری اوقات 4بجے تک ہیں.سٹیٹ بینک نے خصوصی کلیئرنگ اورسیٹلمنٹ کیلئے میسرز نفٹ کو بھی ہدایت جاری کر دی ہے۔
ٹیکس وصولیوں کے مسائل کوختم کرنے کیلئے بینک دفتری اوقات میں ہی کاؤنٹر پر صارفین کو مطمئن کرےگا ۔
نفٹ کی حکومتی ٹرانزیکشنوں کی کلیئرنگ تک ملک بھر کی متعلقہ برانچیں 30اور31 مارچ تک کھلیں رہے گی۔