ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خواجہ سراؤں نے لٹیروں کے گروہ کا رکن پکڑ کر اس کی دھلائی کر دی

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  خواجہ سراؤں کو راہ چلتے ہراساں کرکے ان سے پیسے چھیننے والے گروہ کا ایک اوباش خواجہ سراؤں کے ہتھے چڑھ گیا،  خواجہ سراؤں نے  اس کی درگت بنادی۔

اس واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس نے  بھی نوٹس لے لیا تاہم اب تک پولیس نے خواجہ سراؤں سے سر راہ پیسے چھیننے والے گروہ کے خلاف  کوئی کارروائی نہیں کی۔

راولپنڈی کے علاقہ ٹینچ بھاٹہ بازار میں خواجہ سرا اپنے معمول کے مطابق گھر واپس جا رہے تھے کہ ان کو اکثر ہراساں کر کے پیسے چھیننے والے اوباشوں کے ایک گروہ نے ان پر حملہ کر دیا اور کئی خواجہ سراؤں سے پیسے چھین کر فرار ہو گئے۔ خواجہ سراؤں نے بھاگتے ہوئے اوباشوں کا پیچھا کیا اور ایک کو قابو کر لیا۔ 

واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔

اوباش نوجوان خواجہ سراؤں سے پیسے چھین کر فرار ہورہے تھے۔ خواجہ سراؤں نے بھاگتے ہوئے ایک اوباش نوجوان کر پکڑ کر  اس کی پٹائی کردی۔علاقہ کے لوگوں کا کہنا ہے کہ اوباش نوجوانوں کا گروہ بازار میں اکثر خواجہ سراؤں کو ہراساں کرتے دیکھا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد یہ واقعہ متعلقہ تھانہ آر اے بازار کے اہلکاروں کے بھی نوٹس میں آیا ہے تاہم ان کا کہنا ہے کہ کیونکہ کسی نے ابھی تک کوئی شکایت درج نہیں کرائی،  اس لئے کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ اگر کوئی متاثرہ خواجہ سرا شکایت درج کروائے گا تو شکایت کے اندراج کے بعد کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔