سٹی42: پیر کے روز اکیس رمضان کو سیدنا امام علی علیہ السلام کی شہادت کے روز عزاداری کی تیاریاں کمل کر لی گئیں۔
ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر اور ڈی آئی جی آپریشنز سید علی ناصر رضوی نے یوم شہادت حضرت علی ؑ کے مرکزی جلوس کے روٹ کا جائزہ لیا اور سکیورٹی کے انتظامات کا معائنہ کیا۔ انہوں نے کربلا گامے شاہ سے مبارک حویلی تک روٹ کے راستہ کا پیدل چل کر جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر نے جلوس کے شرکا کی سکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لئے ضروری ہدایات جاری کیں۔
ڈی سی او لاہور،ایس ایس پی آپریشنز،ایس پی سکیورٹی و دیگر اعلیٰ پولیس افسران بھی ڈی آئی جی آپریشنز کے ہمراہ تھے۔ عزاداری کے جلوس کے منتظمین بھی اس موقع پر موجود تھے۔
ایس پی سٹی نے افسران کو جلوس کے انتظامات کے بارے میں بریفنگ دی۔ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا یومِ علیؑ پر جلوس کے شرکاء کو تین درجاتی حصار پر مبنی فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔
لاہور پولیس کے 5ہزارسے زائد افسران واہلکار سکیورٹی کے فرائض سر انجام دیں گے۔ سیف سٹی اتھارٹی اور ڈپٹی کمشنرآفس کے کنڑول روم سے جلوس کی مسلسل مانیٹرنگ کی جائے گی۔