ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ کے گریڈ 21 کے دو ایڈیشنل رجسٹرارز کے تبادلے کردیے گئے۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ملک شہزاد احمد خان کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل رجسٹرار علی زمان کا بلڈنگ اینڈ میٹنیس برانچ پرنسپل سیٹ سے تبادلہ کردیا گیا، انہیں ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل ہائیکورٹ بہاولپور بنچ تعینات کردیا گیا۔ اس کے علاوہ ایڈیشنل رجسٹرار محمد ندیم کا بنکنگ اینڈ فنڈ منجمنٹ سے بلڈنگ اینڈ میٹنیس برانچ پرنسپل سیٹ تبادلہ کردیا گیا۔