گووندا نے ایک بار پھر سیاست کے سمندر میں چھلانگ لگا دی، الیکشن لڑیں گے

28 Mar, 2024 | 08:00 PM

سٹی42: بھارت  میں گزشتہ کئی دہائیوں تک سلور سکرین پر راج کرنے والے ممتاز  اداکار گووندانے 14  سال سیاست سے دور رہنے کے بعد ایک بار پھر  سیاست کے سمندر میں چھلانگ لگا دی۔

فلموں میں غریبوں اور کمزور شہریوں کو انصاف دلوانے کے لئے تن تنہا بڑے بڑے شیطانوں سے جنگیں کرنے والا گووندا  14 سال پہلے  کانگرس کی طرف سے ممبئی میں لوک سبھا کا الیکشن لڑے تھے اور انہوں نے بی جے پی کے ایک لیڈر کو شکست دی تھی۔ اب گووندا دوسری بار سیاست کرنے نکلا تو اس نے ممبئی اور مہاراشٹرا میں مقبول جماعت شِو سینا کا انتخاب کیا ہے۔ 

شِو سینا  19  اپریل سے شروع ہونے والے انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی اور بجرنگ دل کے مخالف  انڈیا الائنس میں شامل ہے۔ شو سینا کے زرائع کا کہنا ہے کہ اداکار گووندا کو  لوک سبھا الیکشن میں پارٹی کا ٹکٹ دے کر  الیکشن کے میدان مین اتارنے کی  تیاری کی جا رہی ہے۔ 

 گووندا کو ممبئی نارتھ ویسٹ سے شیوسینا (یو بی ٹی) امول کیرتیکر کے خلاف شیوسینا کے امیدوار کے طور پر نامزد کیا جا سکتا ہے۔

 اداکار گووندا نے جمعرات کو مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ  ایکناتھ شندے کی موجودگی میں شیو سینا میں شمولیت اختیار کی۔

شیو سینا میں شامل ہونے کے بعد، گووندا نے اپنے 14 سالہ سیاسی ونواس کو ختم کرنے اور فن اور ثقافت کے شعبے میں بہتر کام کرنے کے لیے سیاست میں دوبارہ شامل ہونے کے ارادے کا اعلان کیا۔ 

گووندا 2004 کے لوک سبھا الیکشن میں کانگریس کے ٹکٹ پر ممبئی شمالی لوک سبھا حلقہ میں بی جے پی لیڈر رام نائک کو شکست دے کر ایم پی منتخب ہوئے تھے۔

اداکار  گووندا نے کہا کہ 2004 سے 2009 تک رکن پارلیمنٹ کے طور پر، وہ 2010 سے 2024 تک  14 سال وہ سیاسی بن واس میں رہے، 

پارٹی نے جو بھی ذمہ داری مجھ پر ڈالی ، میں اسے ایمانداری سے نبھاؤں گا اور زیادہ تر آرٹ اور کلچر کے شعبے میں کام کرنے کو ترجیح دوں گا۔ میں نے اپنا سفر ممبئی کے دور دراز کے مضافاتی علاقے ویرار سے شروع کیا اور خوابوں کے شہر ممبئی کی وجہ سے نام اور شہرت حاصل کی۔ میں اس شہر اور فلم سٹی کا شکر گزار ہوں۔ مہاراشٹرا سنت اور تخلیقی لوگوں کی سرزمین ہے اور ان کے لیے دوبارہ کام کرنا چاہوں گا۔

انہوں نے مہاراشٹر کے سی ایم ایکناتھ شندے کے کام کی بھی تعریف کی ان کے ممبئی میں انفراسٹرکچر پروجیکٹس اور بیوٹیفیکیشن کے کاموں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ممبئی کی ہوا اور سڑکیں پہلے سے کہیں زیادہ صاف اور بہتر ہیں۔ میں ممبئی کے فلم سٹی کو دنیا کے اگلے درجے پر لے جانا چاہتا ہوں۔ مجھے شیو، شیواجی اور بالاصاحب ٹھاکرے سے نے ہمیشہ نوازا ہے۔  میرے والدین کے بالا صاحب ٹھاکرے کے ساتھ اچھے تعلقات تھے اور آج میں ان کی وراثت کو آگے بڑھانے والی پارٹی میں شامل ہو رہا ہوں،

مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے گووندا کا پارٹی میں خیرمقدم کرتے ہوئے شہر کے ترقیاتی ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے عزم کی تصدیق کی۔ انہوں نے واضح کیا کہ گووندا کا شیوسینا میں داخلہ غیر مشروط تھا۔

مزیدخبریں