ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انسانی سمگلنگ اور ویزہ فراڈ میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

 انسانی سمگلنگ اور ویزہ فراڈ میں ملوث 2 ملزمان گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک : ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل لاہور نے کارروائی کرتے ہوئے انسانی سمگلنگ اور ویزہ فراڈ میں ملوث 2 ملزمان گرفتار کرلیے۔ 

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کی ہدایات پر انسانی سمگلنگ اور ویزہ فراڈ میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، ایف آئی اے  کی جانب سے جاری کارروائیوں میں بلیورڈ گلبرگ پر واقع ٹریول ایجنسی پر چھاپہ مارا گیا، چھاپہ مار کارروائی میں انسانی سمگلنگ اور ویزہ فراڈ میں ملوث 2 ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔ گرفتار ملزمان میں مبشر اور ابراہیم شامل ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے متعدد پاسپورٹس اور مختلف شہریوں کی سفری دستاویزات بشمول ویزہ برآمد ہوا۔ ملزمان بیرون ملک ملازمت کے نام پر سادہ لوح شہریوں سے بھاری رقوم وصول کر رہے تھے، ملزمان مذکورہ دستاویزات کے حوالے سے ایف آئی اے حکام کو مطمئن کرنے میں ناکام رہے۔

ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔