زرمبادلہ کے ذخائر میں  ایک ہفتہ کے دوران خاطر خواہ اضافہ

28 Mar, 2024 | 07:06 PM

اشرف خان: اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں  ایک ہفتہ کے دوران خاطر خواہ اضافہ ہو گیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک ہفتے میں سٹیٹ بینک کے ذخائر 40 لاکھ ڈالر اضافے سے 8 ارب 3کروڑ  ڈالر ہو گئے۔

گزشتہ ایک ہفتے میں کمرشل بینکوں کے ذخائر 3.30 کروڑ  ڈالر اضافے سے 5 ارب 40 کروڑ ڈالر سے تجاوز کر گئے۔ 

ایک ہفتے میں اسٹیٹ بینک اور کمرشل بینکوں کا ذخائر ملا کر 3کروڑ 70 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا، زر مبادلہ کے مجموعی ذخائر بڑھ کر 13 ارب 42 کروڑ 70 لاکھ ڈالر ہو گئے۔ 

مزیدخبریں