ویب ڈیسک: پاکستان بھر میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 1500 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 1500 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 31 ہزار روپے ہو گئی ہے۔ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت 1285 اضافے سے 1 لاکھ 98 ہزار 45 روپے ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 14 ڈالر اضافے کے بعد 2191 ڈالر فی اونس ہے۔