ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملک بھر میں چائنیز  کی سیکورٹی ہائی الرٹ، بم پروف بسوں کیلئے انتظامات کا آغاز

ملک بھر میں چائنیز  کی سیکورٹی ہائی الرٹ، بم پروف بسوں کیلئے انتظامات کا آغاز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک : لاہور سمیت ملک بھر میں چائنیز  کی سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ۔ 
لاہور سمیت ملک بھر میں چائنیز وفد کے لیے بم پروف بسوں کے لیے انتظامات کا آغاز کر دیا گیا، چائنیز کے وفد بم پروف بسوں میں ہی سفر کریں گے۔ 
 ڈی آئی جی علی ناصر رضوی کا کہنا ہے کہ لاہور ایر پورٹ سے آنے والے چائنیز کو ایرپورٹ سے ہی سیکورٹی فراہم کی جائے گی۔ لاہور میں موجود چائنیز اور ان کی رہائش گاہوں اور کام کرنے والی جگہوں کو فول پروف سیکورٹی فراہم کی جا رہی ہے۔ چائنیز انسٹالیشن کی ازسر نو سیکورٹی آڈٹ بھی کیا جا رہا ہے، سیکورٹی آڈٹ کے بعد سیکورٹی کو مزید موثر بنایا جا سکے گا۔ 
پولیس ریکارڈ کے مطابق شہر میں اس وقت 1144 چائنیز باشندے موجود ہیں ۔