9 مئی کےمقدمے میں سپریم کورٹ سے ضمانت لینےوالے 5 ملزمان دوبارہ گرفتار

28 Mar, 2024 | 10:55 AM

Ansa Awais

 (احمد منصور)9 مئی کے مقدمے میں سپریم کورٹ سے ضمانت حاصل کرنے والے 8 ملزمان کو دوبارہ گرفتار کر لیا گیا۔

 پولیس کے مطابق پانچوں ملزمان کو 16 ایم پی او احکامات کے تحت گرفتار کیا گیا، ایم پی او کے احکامات ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے جاری کیے۔پانچوں گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ نیو ٹاؤن میں 9 مئی کا مقدمہ درج ہے۔ڈی سی راولپنڈی نے حراست میں لیا ۔

 یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے 20 مارچ کو ملزمان کی ضمانت منظور کی تھی اور ملزمان کو انسداد دہشت گردی عدالت میں مچلکے جمع کرانے کے بعد گزشتہ رات اڈیالہ جیل سے رہا کیا گیا تھا۔

 گزشتہ روز سپریم کورٹ نے 5 جبکہ انسداد دہشتگردی عدالت نے 19 ملزمان کی ضمانت منظور کی تھی۔
 

مزیدخبریں