پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا ہنڈرڈ انڈیکس 67 ہزار پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

28 Mar, 2024 | 10:50 AM

Ansa Awais

سٹی42 :  پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس 67 ہزار پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

 کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھا گیا ہے، 614 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 100 انڈیکس 67 ہزار 162 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

 خیال رہے کہ گزشتہ روز کاروباری دن کے اختتام پر 100 انڈیکس 641 پوائنٹس اضافے کیساتھ 66 ہزار 547 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
 

مزیدخبریں