ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لوہے کی فی ٹن قیمت میں بڑی کمی

 لوہے کی فی ٹن قیمت میں بڑی کمی
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: عالمی منڈی کے زیراثر پاکستان میں لوہے کی فی ٹن قیمت میں 22 ہزار روپے تک کمی ہوگئی۔

 پاکستان کو اسٹیل اور لوہے کے سب سے بڑے ایکسپورٹر چین سمیت دیگر عالمی منڈیو میں کساد بازاری کے خدشے کے سبب ملک بھر میں لوہے کی قیمتوں میں کمی آگئی۔ پاکستان میں لوہا کی فی ٹن قیمت میں 20 سے 22 ہزار روپے کی کمی دیکھنے میں آئی،رپورٹ کے مطابق چین میں اسٹیل سستا ہونے کا فائدہ پاکستان کو پہنچے گا۔

 اسٹیل کے تاجروں کا مزید کہنا تھا کہ چین سے آنے والی گیلوینائزڈ، ہاٹ اینڈ کولڈ کی اسٹیل شیٹ 2 لاکھ 85 ہزار سے 2 لاکھ 95 ہزار روپے میں فروخت ہو رہا ہے جس کی وجہ سے سریا اور اسٹیل کی کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔

 تاجروں کا کہنا ہے کہ اسٹیل کی قیمتوں میں کمی سے تعمیراتی صنعت کو فروغ ملے گا کیونکہ عالمی کساد بازاری کے سبب اسٹیل کی قیمت 3 لاکھ 20 ہزار سے کم ہو کر 2 لاکھ روپے سے بھی کم  ہوگئی ہے.

Ansa Awais

Content Writer