ویب ڈیسک: شہر لاہور میں سٹریٹ لائٹس ناکارہ ہونے سے اندھیرے کا راج ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق شہر کی مختلف شاہراہوں پر سٹریٹ لائٹس بند رہنا معمول بن گیا، پیکو روڈ, وحدت روڈ, پھاٹک چوک پر سٹریٹ لائٹس عرصہ دراز سے بند ہیں۔ اس کے علاوہ گارڈن ٹاؤن ،بھیکے والا موڑ, کیمپس پل تا برکت مارکیٹ سمیت شہر کی اہم شاہراہوں پر بھی سٹریٹ لائٹس بند ہیں۔
سٹریٹ لائٹس بند ہونے سے جرائم اور حادثات کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ اس حوالے سے شہریوں کا کہنا ہے کہ سٹریٹ لائٹس بند ہونے سے بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ہماری انتظامیہ سے درخواست ہے شہر میں خراب سٹریٹ لائٹس کو فوری صحیح کروایا جائے۔