ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کرائم گراف نیچے لانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اُٹھائے جائیں، ڈی آئی جی آپریشنز 

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک: پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں انسدادِجرائم پر اہم اجلاس ہوا۔ 

تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثرکا ایس ایچ اوز کے ساتھ اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ایس پی ہیڈ کوارٹرز عبداللہ ملک سمیت دیگر افسران موقع پر موجود تھے۔

اجلاس میں ڈی آئی جی آپریشنز نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف غیر موثر کارروائیوں پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سرقہ بالجبر،سنیچنگ کی وارداتیں فوری نوٹس میں لائی جائیں، موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں پر مختلف ایس ایچ اوز سے بازپرُس کیا جائے۔ کرائم گراف نیچے لانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اُٹھائے جائیں۔ 

اجلاس میں ڈی آئی جی آپریشنز نے اچھی کارکردگی پر ایس ایچ اوساندہ، باغبانپورہ، ایس ایچ او شیراکوٹ، شمالی چھاؤنی،سبزہ زار اور ایس ایچ او مغلپورہ کو تعریفی اسناد وانعام کا اعلان کیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے ناقص کارکردگی پر ایس ایچ او ستوکتلہ،جنوبی چھاؤنی اور ایس ایچ او داتادربار کو شوکاز نوٹسز جاری کردیے، شوکاز نوٹسز جاری کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ محکمہ پولیس کے وقار اور نیک نامی کا باعث بنیں۔

اجلاس میں ڈی آئی جی آپریشنز   افضال احمد کوثر نے کہا کہ پتنگ بازی پر زیرو ٹالرنس ہے، فوری ایکشن لیا جائے، ضلعی انتظامیہ کی مدد سے شاہراؤں اورچوراہوں پر لٹکتی ڈوریں فی الفور کلیئر کروائیں۔

 افضال احمد کوثر نے مزید کہا کہ آٹا پوائنٹس پر بدنظمی،بھگدڑ سے بچنے کیلئے ہر ممکن اقدامات اُٹھائے جائیں۔فرائض میں غفلت و کوتاہی برتنے والے افسران کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Bilal Arshad

Content Writer