موسم کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا

28 Mar, 2023 | 08:10 PM

Bilal Arshad

ویب ڈیسک: آج رات کے موسم کی صورتحال کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا، خیبر پختونخوا ، بلوچستان اور کشمیر میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، جبکہ بعض مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔ بلوچستان میں چند مقامات پر تیز موسلادھار بارش متوقع ہے۔

بدھ کے روز موسم کی صورتحال کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ  پنجاب، مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم،  خوشاب، میانوالی میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، جبکہ اسلام آباد میں مطلع جزوی  ابرآلود رہنے تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا میں پشاور، چارسدہ، نوشہرہ صوابی، باجوڑ، کرم، وزیرستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، جبکہ کوہاٹ، کرک، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان، چترال، دیر، سوات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ مانسہرہ، بونیر، کوہستان، شانگلہ ، ہری پور اور ایبٹ آباد  میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، جبکہ اس دوران چندمقامات پر موسلادھار بارش اور   ژالہ باری اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔

مزیدخبریں