(ویب ڈیسک) کیا روزے کی حالت میں دانتوں کو برش کرنا، روزے کو توڑ دیتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے رمضان سپیشل میں حافظ علی عثمان اور مفتی حسن نے سحری کے بعد دانتوں کو برش کرنے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ "ایسی بہت سی چیزیں جو روزہ خراب کر دیتی ہیں ، جیسے آپ ٹوتھ پیسٹ نہیں کرسکتے ،لیکن مسواک کرسکتے ہیں"۔
میزبا ن کے ایک سوال کے جواب میں مفتی حسن کا کہنا تھا کہ" خالی ٹوتھ برش آپ کرسکتے ہیں، لیکن ٹوتھ پیسٹ نہیں "۔ انہوں نے مزید بتایا کہ "روزے کے اصول ہیں کہ حلق سے نیچے کوئی چیز نہ جائے لیکن ٹوتھ پیسٹ سے متعلق تحقیق ہے کہ اس میں کچھ ایسے اجزاء جو حلق تک آتے ہیں، تومقصد برش نہیں ٹوتھ پیسٹ کا استعمال ہے"۔