ویب ڈیسک: چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن مریم نواز نے الیکشن کے حوالے سے اہم ٹویٹ شیئر کردیا۔
تفصیلات کے مطابق مریم نواز نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ الیکشن کا فیصلہ کرنے سے پہلے اس بات کا فیصلہ ہو گا کہ 4/3 کو 3/2 میں کیوں بدلا گیا؟، اس کے پیچھے مقاصد کیا تھے اور اس میں کون کون شامل تھا؟۔
انہوں نے مزید لکھا کہ کیا اس اہم ترین نقطے کا احاطہ کیے بغیر،زور زبردستی سے قانون کے خلاف فیصلے کو قالین کے نیچے چھپا کر کوئی بھی فیصلہ قابل قبول ہو گا؟ ہرگز نہیں!۔