فیروز خان نے اداکاروں سے معافی مانگ لی

28 Mar, 2023 | 05:13 PM

Bilal Arshad

ویب ڈیسک: اداکاروں کے ذاتی معلومات اور موبائل نمبرز سوشل میڈیا پر شیئر کرنے پر اداکار فیروز خان نے معافی مانگ لی۔

تفصیلات کے مطابق شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان نے اہلیہ علیزے سلطان کی جانب سے لگائے گئے تشدد کے الزامات کے بعد شوبز انڈسٹری کے اداکاروں نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا تاہم اداکار نے انہیں ہتک عزت کا نوٹس بھیجا، جس کے بعد فیروز خان نے نوٹسز غلطی سے انسٹاگرام پر شیئر کردیے تھے جس میں ذاتی معلومات گھر کا پتہ اور موبائل نمبرز درج تھیں انہوں نے پوسٹ فوری ڈیلیٹ کی لیکن تب وہ وائرل ہوگئی تھی۔

اداکاروں کی ذاتی معلومات شیئر ہونے کے باعث دیگر شوبز شخصیات نے بھی شدید ردعمل دیا اور فیروز خان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا اعلان کیا تھا، البتہ کچھ ماہ بعد فیروز خان نے سب اداکاروں سے معافی مانگ لی ہے اور اس حوالے سے انسٹاگرام پر پوسٹ بھی شیئر کردی ہے۔

انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے فیروز خان نے لکھا کہ 17 جنوری کو 2023 کے دن میری ٹیم کی جانب سے قانونی نوٹس ڈرافٹ کیا گیا تھا جو میں نے انسٹاگرام پر شیئر کیا تاہم مجھے علم نہیں تھا کہ اس میں ان شوبز شخصیات کے فون نمبر بھی شامل ہیں۔ جب مجھے معلوم ہوا تو میں نے پوسٹ فوراً ڈیلیٹ کردی تاہم یہ میرے علم میں آیا ہے کہ مذکورہ نوٹس کے نتیجے میں میرے ساتھی اداکاروں کی پرائیویسی کی خلاف ورزی ہوئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ بحیثیت اداکار مجھے پرائیویسی کی اہمیت کا اندازہ ہے، میرا مقصد کسی کا سکون برباد کرنا نہیں تھا، اگر میرے کسی ساتھی کو تکلیف سے گزرنا پڑا ہو تو میں انتہائی معافی مانگتا ہوں۔

مزیدخبریں