ویب ڈیسک: بالی ووڈ کنگ اور معروف اداکار شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان کی جانب سے شیئر کی گئی نئی فیملی فوٹو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق گوری خان کی جانب سے شیئر کی گئی فیملی فوٹو میں شاہ رخ اور گوری خان اپنے بچوں آریان خان، سہانا خان اور ابراہم خان کے ساتھ کیمرے کے لیے پوز دیتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اداکار کی اس فیملی فوٹو کو بہت پسند کیا جارہا ہے اور دلچسپ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔
گوری خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی فیملی کی ایک خوبصورت تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے فالوورز کو آگاہ کیا ہے کہ ان کی پہلی کتاب ’مائی لائف ان ڈیزائن‘ بہت جلد شائع ہونے والی ہے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، ایبری پریس اس کتاب کو شائع کرے گا جوکہ گوری خان کی زندگی کے بطور انٹیریئر ڈیزائنر سفر کے بارے میں لکھی گئی ہے ۔ اس کتاب میں شاہ رخ خان کی فیملی اور ممبئی میں موجود ان کی مشہور رہائش گاہ ’منت‘ کی تصویریں بھی شامل ہوں گی۔