ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم کا ایک ساتھ مفت آٹے کے تین تھیلے دینے کا اعلان

وزیراعظم کا ایک ساتھ مفت آٹے کے تین تھیلے دینے کا اعلان
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)  وزیر اعظم شہباز شریف  نے اعلان کیا کہ جن لوگوں کو تین دنوں میں آٹے کا ایک تھیلا بھی نہیں ملا ان کو تین تھیلے ایک ساتھ دیےجائیں گے۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے یہ اعلان راولپنڈی میں آٹا فراہمی مرکز کے دورے پر کیا گیا۔اس موقع پر وزیراعظم نے مزید کہا کہ مستحق افراد کو بار بار کی تکلیف سے بچانے کے لیے ایک وقت میں 30کلو آٹا فراہم کیا جائے گا۔

انہوں نے عوام کے مسائل کو سننے اور فوری حل کے لیے یقین دہانی کراتے ہوئے کہا جو لوگ بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کی فہرست میں نہیں ان کے لیے علیحدہ کاؤنٹر لگائے جائیں گے اور  بی آئی ایس پی میں جن افرادکا ڈیٹا نہیں ان کے لیے بھی ریلیف اقدامات جاری ہیں۔