(مانیٹرنگ ڈیسک)غریب جائیں تو جائیں کدھر، دو وقت کی روٹی کھانا بھی مشکل ہوگیا، لاہور آٹا چکی ایسوسی ایشن نے آٹے کی قیمت میں 10 روپے فی کلو کا اضافہ کر دیا۔
ترجمان لاہور آٹا چکی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں گندم مہنگی ہونے کی وجہ سے آٹا مہنگا کرنا پڑا، آج سے چکی آٹے کا ریٹ 160 سے بڑھا کر 170 روپے فی کلوکردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ایک ہفتے کے دوران چکی کے آٹے کی قیمت میں 20 روپے فی کلو کا اضافہ ہوچکا ہے۔