پرویزالٰہی کو وزیراعلیٰ پنجاب نامزد کرنے پر علیم خان گروپ کا اہم موقف

28 Mar, 2022 | 10:51 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنا استعفا وزیراعظم عمران خان کو پیش کردیاسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہیٰ کو نیا وزیراعلیٰ پنجاب نامزد کردیا گیا ہے۔اس حوالے سے  علیم خان گروپ کا موقف بھی سامنے آیا ہے۔

تفصیلات کےمطابق وزیراعلیٰ پنجاب سرادر عثمان بزدار نے وزیراعظم عمران خان کو استعفیٰ پیش کردیا ہے جس کی تصدیق وزیرمملکت فرخ حبیب نے کرتے کہا کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اپنا استعفا وزیراعظم عمران خان کو پیش کیا۔ جبکہ اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہیٰ کو وزیراعلیٰ پنجاب نامزد کردیا گیا ہے۔

پرویزالٰہی کو بطور وزیراعلیٰ پنجاب نامزد  کرنے پر علیم خان گروپ کا اہم موقف بھی منظر عام پر آیا۔تحریک انصاف کے علیم خان گروپ نے مشاورت کے بعد جواب دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

علیم خان گروپ کے ذرائع کا کہنا ہےکہ وزیراعلیٰ پنجاب  کے عہدے کے لیے پرویز الٰہی کی حمایت کرنی ہے یا نہیں اس کا فیصلہ علیم خان کریں گے۔ علیم خان نے کل اپنے ساتھیوں سے مشاورت کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد پرویز الٰہی سے متعلق جواب دیا جائے گا۔

مزیدخبریں