وزیراعظم نے پرویز الہی کو ملاقات میں کیا کہا، اندرونی کہانی سامنے آ گئی

28 Mar, 2022 | 10:01 PM

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئیْ

مسلم لیگ ق کی جانب سے ملاقات کا پریس نوٹ جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پرویز الہیٰ کو بتایا کہ میں نے عثمان بزدار سے استعفیٰ لے لیا ہے اور  اب میں پارٹی کی طرف سے آپ کو بطور وزیراعلیٰ نامزد کرتا ہوں۔

وزیراعظم نے چودھری پرویز الہٰی کو مبارک باد دی اور اپنی نامزدگی پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔چودھری پرویز الہیٰ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کے منصب پر نامزدگی پر شکریہ کرتا ہوں اور آپ کے اعتماد پر انشاء اللہ پورا اتروں گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ق بطور اتحادی بھر پور تعاون کرے گی اور مل کر عوام کی خدمت کریں گے۔

خیال رہے کہ وزیرمملکت فرخ حبیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں کہا تھا کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اپنا استعفا وزیراعظم عمران خان کو پیش کیا جبکہ اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہیٰ کو وزیراعلیٰ پنجاب نامزد کر دیا گیا ہے جس کے بعد ق لیگ کا وزیراعظم عمران خان پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔

دریں اثنا ق لیگ کے مرکزی رہنما اور وفاقی وزیر برائے آبی وسائل مونس الہیٰ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے چودھری پرویز الہیٰ کو پنجاب کی وزارت اعلیٰ کی آفر کی گئی جسے انہوں نے قبول کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم سے ق لیگ کے وفد کی ملاقات کے دوران ہی عثمان بزدار سے استعفا لیا گیا۔

مزیدخبریں