(ویب ڈیسک) بہت سے پرندے درخت کی شاخوں پر سوتے ہیں جبکہ بسا اوقات تاروں اور چٹانوں کو بھی اپنی نیند پوری کرنے کے لیے چنتے ہیں۔لیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ پرندے نیند کے دوران درختوں سے گرتے کیوں نہیں؟
ظاہر ہے سونے کے لیے مکمل آرام دہ جگہ کی ضرورت ہوتی ہے، اکثر جانوروں کا بھی یہی حال ہےلیکن اس کے برعکس پرندوں کو بھرپور اور پرسکون نیند کے لیے ٹانگوں کے تناؤ کی ضرورت ہوتی ہے۔اگر کسی پرندے کی ٹانگوں میں تناو نہ ہوتو وہ سو بھی نہیں سکتا۔اس خصوصیت کی وجہ سے پرندے تیز ہواؤں یا خراب موسم میں بھی خود کو شاخوں سے گرنے سے بچا لیتے ہیں کیونکہ ٹانگوں کا تناؤ نیند پرسکون نیند کے ساتھ کامل توازن بھی فراہم کرتا ہے۔ ایسی صورتِ حال میں گرنے کا خطرہ عملی طور پر صفر ہوتا ہے۔