مومل شیخ،شہروز سبزواری کے ڈانس کی ویڈیو منظر عام پر

28 Mar, 2022 | 08:05 PM

M .SAJID .KHAN

(محمدساجد) پاکستان ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کے سنیئر اداکار جاوید شیخ کی بیٹی اداکارہ مومل شیخ اور شہروز سبزواری کے ڈانس کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے۔

تفصیلات کےمطابق پاکستان ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کی جانی مانی شخصیت اداکار جاوید جاوید شیخ کی بیٹی اداکارہ مومل شیخ نے متعدد سپرہٹ ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھاتے بہترین اداکاری کا ایوارڈ حاصل کیا، اداکارہ کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی جس میں ان کو شہروز سبزواری کے ساتھ رقص کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

  ویڈیو میں دونوں اداکار  بھارتی گانے پر ڈانس کرتے ہوئے دکھا ئی دیے ۔اس ویڈیو پر مختلف تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے جبکہ سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر خوب وائرل ہورہی ہے۔ 

دونوں کی ڈانس ویڈیو ایک شادی کی تقریب کی ہے جہاں اداکار شہروز سبزوری اور اداکارہ مومل شیخ کی پوری فیملی موجود تھیں۔

مزیدخبریں