ایک ہزا فیصد عمران خان کیخلاف ووٹ دوں گا: طارق بشیر چیمہ

28 Mar, 2022 | 07:49 PM

Muhammad Zeeshan

ویب ڈیسک: ق لیگ کے مرکزی رہنما اور وفاقی وزیر برائے ہاؤسنگ طارق بشیر چیمہ نے اپنی وزارت سے استعفا دیتے ہوئے وزیراعظم کی مخالفت کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر چودھری طارق بشیر چیمہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ میں نے چودھری شجاعت حسین کی اجازت سے استعفیٰ دیا ہے۔ میرا ضمیر عمران خان پر اظہار اعتماد کی اجازت نہیں دیتا۔ ایک ہزار فیصدعمران خان کے خلاف ووٹ دوں گا۔ 

طارق بشیر چیمہ نے مزید کہا کہ معاملات بہتر طور پر حل ہوسکتے تھے۔وزیراعظم نے بہت وقت ضائع کردیا۔

ذرائع کے مطابق طارق بشیر چیمہ نے ق لیگ اور تحریک انصاف کے درمیان معاملات خراب کرنے کی ہرممکن کوشش کی  اور  آخری وقت تک ان کی خواہش تھی کہ ق لیگ وزیراعظم کی مخالفت کا اعلان کرے لیکن وزیراعظم نے عین موقع پر چودھری پرویز الہیٰ کو وزارت اعلیٰ آفر کردی جس کے بعد ق لیگ کو وزیراعظم کی حمایت کا اعلان کرنا پڑا۔

مزیدخبریں