(علی ساہی)پنجاب پولیس کے سب انسپکٹرز کے لیے اچھی خبر، انسپکٹرز کے عہدوں پر محکمانہ بھرتی کی منظوری، آئی جی پنجا ب نے 20فیصد کوٹہ کے تحت73انسپکٹرز کی محکمانہ بھرتی کے لیے منظوری دے دی۔
آئی جی پنجاب کی73انسپکٹرز کی سیٹوں پر محکمانہ بھرتی کے لیے سفارشات پنجاب پبلک سروس کمیشن بھجوائی جائیں گی۔انسپکٹر کے عہدے پر گریجویشن کی ڈگری رکھنے والے سب انسپکٹرز اپلائی کرسکیں گے۔
صوبے کے تمام اضلاع میں تعینات اورمطلوبہ سروس مکمل کرنے والے سب انسپکٹرز امتحان کے اہل ہونگے۔پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ذریعے بھرتیاں میرٹ پر جبکہ پراسس کو جلد از جلد مکمل کیا جائے گا۔
ترجیحی ترقیوں سے قابل اور محنتی افسران کی حوصلہ افزائی ہوگی۔نئے افسران کی شمولیت سے پنجاب پولیس کی کارکردگی میں مزید بہتری آئے گی۔