شہبازشریف نے وزیراعظم کیساتھ کھڑے ہونے کا بیان کیوں دیا ؟

28 Mar, 2022 | 07:21 PM

Muhammad Zeeshan

ویب ڈیسک: اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی  شہبازشریف نے کہا ہے کہ غیرملکی مداخلت پر چیلنج کرتا ہوں کہ پارلیمنٹ میں خط پیش کیا جائے۔ اگر واقعی غیرملکی سازش ہے تو میں عمران خان کیساتھ کھڑا ہوں گا۔

اپوزیشن رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا مزید کہنا تھا کہ  عمران خان کیخلاف ہماری جنگ جمہوری ہے۔ غیرملکی مداخلت کے بیان پر عمران خان پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں۔ اگر غیرملکی مداخلت کے ثبوت ہیں تو وزیراعظم سامنے لائیں۔اگر سچائی ہے تو پارلیمان میں آئیں ہم اس پر بحث کریں گے۔

فارن فنڈنگ سے متعلق سوال کے جواب میں شہبازشریف نے کہا فارن فنڈنگ قوانین کی صریحاً خلاف ورزی کی گئی ہے۔

مزیدخبریں