عثمان بزدار نے استعفا دیدیا، پرویز الہیٰ وزیراعلیٰ پنجاب نامزد

28 Mar, 2022 | 06:08 PM

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے وزیراعظم عمران خان کو استعفا پیش کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیرمملکت فرخ حبیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں کہا ہے کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اپنا استعفا وزیراعظم عمران خان کو پیش کیا۔ جبکہ اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہیٰ کو وزیراعلیٰ پنجاب نامزد کردیا گیا ہے۔

 جس کے بعد ق لیگ کا وزیراعظم عمران خان پر بھرپور اعتماد  کا اظہار کرتے ہوئے حمایت کا اعلان کردیا ہے۔

دوسری جانب معاون خصوصی وزیراعظم ڈاکٹر شہباز گل نے بھی تصدیق کرتے  ہوئے ٹویٹ کیا ہے کہ تحریک انصاف چودھری پرویز الہی کو وزیراعلی کے کینیڈیٹ کے طور پر سپورٹ کرے گی۔ ق لیگ نے وزیراعظم کی عدم اعتماد میں حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔

مزیدخبریں