(حسن خالد)غازی آباد میں ناراض بیوی کو منانے کے لیے آنے والے شوہر نے سسرالیوں کے گھر فائرنگ کردی، گولی لگنے سے 10 سالہ بچہ زخمی ہوگیا،فائرنگ کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔
غازی آباد میں علی آصف نامی شخص اپنی ناراض بیوی کو منانے کے لیے سسرال گیا،بیوی کے انکار پر ملزم نے فائرنگ کردی۔
فائرنگ سے گھر پر موجود 10 سالہ بچہ ذبیع اللہ زخمی ہوگیا جسے سروسز ہسپتال منتقل کردیا گیا، پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کاروائی کا آغاز کردیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر عابد خان نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ ملزم کو جلد گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔