پی ڈی ایم کے جلسے میں پیپلزپارٹی شریک ہوگی یا نہیں؟ فیصلہ ہوگیا

28 Mar, 2022 | 05:37 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک)اسلام آباد میں جمعیت علماء اسلام کا کنٹینر مسلم لیگ نوں کے پنڈال میں پہنچ گیا ہے۔ پیپلزپارٹی نے پی ڈی ایم جلسے میں شرکت سےکا  فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں جمعیت علماء اسلام کا کنٹینر مسلم لیگ نوں کے پنڈال میں پہنچ گیا ہے، مسلم لیگ نون اور جے یو آئی کے کارکن نون لیگ کے پنڈال پہنچنا شروع ہو گئے ہیں، پی ڈی ایم نے کشمیر ہائی وے کو پنڈال میں تبدیل کر لیا ہے۔

دوسری جانب پیپلزپارٹی نے بھی پی ڈی ایم میں شرکت سے متعلق اپنا فیصلہ سنادیا۔ پیپلزپارٹی نے پشاورموڑپرپی ڈی ایم جلسے میں محدود شرکت کا فیصلہ کرلیا ہے۔

 پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور سابق صدر آصف علی زرداری سمیت مرکزی رہنما پی ڈی ایم جلسے میں شریک نہیں ہوں گے،پیپلزپارٹی کا نمائندہ وفد پی ڈی ایم جلسے میں شرکت کرے گا۔

ذرائع کے مطابق پی پی کے ڈی چوک جلسے میں پی ڈی ایم مرکزی قیادت شریک نہیں ہوئی تھی ، جس پر پیپلزپارٹی ڈی چوک جلسے میں پی ڈی ایم قیادت کی عدم شرکت پرنالاں ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی پی ڈی ایم کے نمائندہ وفد کے درجے کی قیادت بھجوائے گی تاہم جلسے کےلیےتاحال وفد کےناموں کو حتمی شکل نہ دی جا سکی۔

ذرائع نے کہا کہ پارٹی کارکنوں کو پی ڈی ایم کے عوامی اجلاسوں میں شرکت کے لیے نہیں بلایا جائے گا، کیونکہ پی پی پی سٹریٹ شو پر توجہ مرکوز کرنے کے بجائے جنگ کو پارلیمنٹ تک محدود رکھنا چاہتی ہے۔

 
 

مزیدخبریں