ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیوزی لینڈ کا طلبا کے لئے اسکالرشپس کا اعلان

newsealand,scholarships,higher,education,
کیپشن: univerasity students
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : طلبا کے لئے خوشخبری ، دنیا کے بہترین ملک میں اعلی تعلیم کے لئے بڑے اسکالر شپس کا اعلان کردیا گیا۔ یہ اسکالر شپ آپ کی زندگی تبدیل کرسکتے ہیں ۔

رپورٹ کے مطابق نیوزی لینڈ  جو خوشگوار آب وہوا اور بہترین کوالٹی کی تعلیم کے لئے معروف ہے نے اپنی یونیورسٹیز میں غیرملکی طلبا کی تعلیم کے لئے اسکالرشپس کا اعلان کیا ہے۔  یہ اسکالر شپس بیچلر، ماسٹرز اور پی ایچ ڈی پروگرامز کے لئے دستیاب ہیں ۔  ان میں سے کچھ اسکالرشپس مکمل فنڈڈ ہیں جبکہ کچھ اسکالر شپس صرف ٹیوشن فیس کا احاطہ کرتے ہیں  اسی طرح کئی یونیورسٹیز میں داخلے کیلئے '' آئلز'' کی بھی شرط نہیں۔

یادرہے کووڈ 19 کے بعد باقی یورپی ممالک کی طرح نیوزی لینڈ بھی اپنی یونیورسٹیز میں سمندر پار طلبا کی تعداد میں اضافے کے لئے کوشاں ہے۔ نیوزی لینڈ کی یونیورسٹیز میں سائنس ، انجنئیرنگ، میڈیکل، آرٹس ، اکنامکس، میجمنٹ اور ماحولیات کے پروگرامز میں داخلہ لیا جاسکتا ہے۔

نیوزی لینڈ کے لئے اسکالر شپس کی مزید تفصیل درج ذیل لنک سے حاصل کی جاسکتی ہے۔

https://opportunitiescorners.info/new-zealand-scholarships-for-international-students/