(عابد چودھری) عجب پریم کی غضب کہانی، پولیس اہلکار کو لیڈی اہلکار سے معاشقہ مہنگا پڑ گیا۔
تفصیلات کےمطابق لیڈی اہلکار نے پولیس اہلکار کے خلاف تھانہ ہڈیارہ میں درخواست دے دی۔کہیں اور شادی کرنے پر لیڈی اہلکار نے آصف کی بارات بھی کینسل کروادی۔
پولیس کا کہناتھا کہ اہلکارآصف کی چھ سال قبل لیڈی اہلکار اسما سے دوستی ہوئی،آصف نے شادی کا وعدہ کیا اور پھر حمل نہ ہونے کی ادویات بھی دیتا رہا،چھبیس مارچ کو آصف نے نکاح کے لئے بلایا اور پھر دھمکیاں دیکر واپس بھیج دیا۔ایس پی کینٹ نے کانسٹیبل آصف کو معطل کر کے معاملے کی انکوائری شروع کر دی۔