یکم اپریل سے 7 اپریل تک تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے، نوٹیفکیشن جاری

28 Mar, 2022 | 02:59 PM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک: ڈائریکٹوریٹ آف ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ (ای ایس ای ڈی) خیبرپختونخوا نے صوبے کےا سکولوں اور کالجوں میں موسم بہار کی ہفتہ بھر کی تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔

ڈائریکٹر ای ایس ای ڈی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق خیبرپختونخوا میں موسم بہار کی تعطیلات کے پیش نظر تمام سرکاری پرائمری، مڈل، ہائیر سیکنڈری اسکول یکم اپریل سے 7 اپریل تک بند رہیں گے۔اسکولوں اور کالجوں میں تعلیمی سرگرمیوں کا آخری دن 31 مارچ کوبروز جمعرات ہو گا۔ کے پی کے سرکاری اسکولوں اور کالجوں میں تعلیمی سرگرمیاں 8 اپریل بروز جمعہ کو دوبارہ شروع ہوں گی۔

اس ماہ کے شروع میں، پرائیویٹ اسکولز ریگولیٹری اتھارٹی خیبر پختونخوا نے صوبے میں بغیر رجسٹریشن کے کام کرنے والے پرائیویٹ اسکولوں کو رجسٹر کرنے کے لیے رجسٹریشن مہم شروع کی تھی۔خصوصی مہم کے تحت غیر رجسٹرڈ اسکولوں کی رجسٹریشن اور پہلے سے رجسٹرڈ اسکولوں کے لائسنسوں کی اپ گریڈیشن اور تجدید کے لیے پی ایس آر اے کی خصوصی ٹیمیں مرحلہ وار صوبے کے تمام اضلاع کا دورہ کریں گی۔ پی ایس آر اے نے طلباء کے وسیع تر مفاد میں اور صوبے میں پرائیویٹ سکولوں کے مالکان کو سہولت فراہم کرنے کے لیے خصوصی مہم کا آغاز کیا ہے۔

مزیدخبریں