ویب ڈیسک: طالبان نے افغانستان میں بی بی سی کی مقامی زبان میں نشریات بند کردیں۔
رپورٹ کے مطابق طالبان نے برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی افغانستان میں تین بڑی زبانوں میں چلنے والی نشریات کو بند کردیا۔
بی بی سی کا کہنا ہے کہ نشریاتی ادارے کی پشتو، فارسی اور ازبک زبان میں چلنے والی نشریات کو بند کردیا گیا ہے جب کہ طالبان نے بین الاقوامی براڈ کاسٹرز کو فوری طورپر نشریات آف ائیر کرنے کا حکم دیا ہے۔
امارات اسلامیہ افغانستان نے بی بی سی سروس بند کر دی
— افغان اردو (@AfghanUrdu) March 28, 2022
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق مقامی ٹی وی چینلز کو غیر ملکی مواد نشر کرنے سے روک دیا گیا، بی بی سی کی فارسی، پشتو اور ازبک زبان میں سروس بند، افغان حکومت ڈوئچے جرمنی،وائس آف امریکہ اور چین کے چینلز پر بھی پابندی لگا چکی ہے pic.twitter.com/eFShwrOMOp